ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ضلع ٹنڈوالہیار کے سینئر جیالے کامریڈ یار محمد اوٹھو کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کامریڈ یار محمد اوٹھو پارٹی کا اثاثہ تھے، وہ ثابت قدم اور بڑے حوصلے والے سیاسی کارکن تھے، مرحوم کامریڈ یار محمد اوٹھو کی جدوجہد اور قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دُعاگو ہوں۔