کوئٹہ: ڈکیتی کے ملزمان کو 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ

170

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جو ڈیشنل مجسٹریٹ سر یا بII امین اللہ اچکزئی نے ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد2ملزمان کو جرم ثا بت ہو نے پر 3، 3 سال قید اور ہزاروں روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان شیرین آغا اور اختر محمدنے سال رواں کے دوران ہزار گنجی میں دکان میں واردات کے دوران احسا ن اللہ نا می دکاندار سے مو با ئل اور 30ہزار روپے چھینے تھے بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا، گزشتہ روز مذکو رہ ملزمان شیرین آغا اور اختر محمدکے خلا ف دائر مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے جج نے جرم ثا بت ہو نے پر دونوں ملزمان کو 3، 3 سال قید اور5، 5 ہزار روپے جر مانہ کی سزاسنا دی۔