اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں ، شیخ رشید

184

راولپنڈی ( آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں کو کمزور اوربے خبرسمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں ‘ اتحادی حکومت عمران خان کے لیے بنائے گئے کھڈے میں خود گرے گی‘ نیب قانون کی ان شقوں کو ختم کیا جا رہا ہے جن کی زد میں یہ خود آ رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس واپس لینے سے انکار پر ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کو ہٹا دیا گیا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 4 دن کی یاترا (ن) لیگ سے مزید غلط فیصلے کروا کے اسے مزید پھنسائے گی اور ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی‘ آئندہ 15 دن سیاست میں بہت اہم ہوںگے‘ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔