جیکب آباد (نمائندہ جسارت)کتے کے کاٹنے سے متاثر بچہ ویکسین نہ ملنے پر جاں بحق ہو گیا ۔قصبہ جمن شاہ میں کتے کے کاٹنے سے 15 سالہ اعجاز ولد لطیف مستوئی جاں بحق ہو گیا 10 روز قبل کتے نے کاٹا تھا ویکسین نہ ملنے پر اعجا زکی حالت بگڑ گئی اور تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا، ورثا کے مطابق چند روز قبل اعجا ز کو کتے نے کاٹ کر زخمی کیا تھاجسے ویکسین کرانے کے لیے بھاگ دوڑ کی لیکن کہیں سے ویکسین نہ ملی اور زہر پورے جسم میں پھیل گیا جس کے باعث معصوم جاں بحق ہو گیا۔