گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹریفک حادثات ،17 افراد جاں بحق

353

گوجرانوالہ(صباح نیوز+ آن لائن) گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹریفک حادثات، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 17 افراد جاں بحق، 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، 3 افراد کی حالت تشویشناک۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر 2 مسافر وینوں پر چڑھ گیا، خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 خواتین اور ایک بچی اور ایک وین ڈرائیور سمیت 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ وینوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منور بی بی، عاصمہ، فوزیہ، حلیمہ، خالدہ، آسیہ، ہیرین، الیاس، گلزار، اسلم اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈمپر قبضے میںلے لیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میںڈجکو ٹ روڈ جہانگیر مو ڑ پر تیز رفتا ر ڈمپر نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں2 بچے، 2 بچیوں اور خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افرا د جا ں بحق اور رکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور مو قع سے فرا ر ہوگیا۔ جاں بحق بچے رکشہ میں سوار ہو کر اکیڈمی جارہے تھے، حا دثے کی اطلاع ملنے پر جا ں بحق ہونے والو ں کے ورثا موقع پر پہنچ گئے اور احتجا ج کرتے ہو ئے سڑک بند کردی اور ڈمپر ڈرائیور کو فوری گر فتا ر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔