کوئٹہ ،کسٹم کی کارروائی اسمگل شدہ سامان برآمد

282

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسمگل شدہ غیرملکی سامان برآمد کرلیا۔کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے رکھنی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران پنجاب جانے والے کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیرملکی سامان برآمد کرلیا ، حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سامان میں وے پاوڈر اور دیگرسامان شامل ہیِ ،مذکورہ سامان کی مالیت دو کروڑ روپے بنتی ہے۔