ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے،  مریم اورنگزیب

343
Pakistani passport

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  پاسپورٹ ایکٹ 1974ء  کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے۔

 اپنے وضاحتی  بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے 10 مئی 2022ء  کے اجلاس میں پاسپورٹ ایکٹ 1974ء  کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔  جبکہ  غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے، دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے، اس فیصلے کا اطلاق بیرون ملک شہریت یا غیر ملکی پاسپورٹ پر نہیں ہوگا۔