سڈنی (جسارت نیوز)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کا کرکٹ کیرئیر ختم ہونیکا امکان ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تسمانیہ نے وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو نیا کنٹریکٹ نہیں دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹم پین اب کوچ کے طور پر کرکٹ سے منسلک رہنے کے خواہشمند ہیں۔ خیال رہے کہ 37 سالہ ٹم پین گزشتہ برس ٹیکسٹنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد قیادت سے دست بردار ہوگئے تھے اور کھیل سے غیر معینہ مدت کے لیے ذہنی صحت کا وقفہ لیا۔