کوئٹہ ،ٹریفک کے حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

160

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)لسبیلہ میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بیلہ جھاو کراس کے قریب تیز رفتار کوچ کی گاڑی سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون دو بچے اور پشین کا رہائشی عبدالخالق نامی شخص شامل ہے ، حادثے میں دو بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔