عمران خان کی ناکامیوں کا ٹوکرا اٹھانے  کے  بجائے انتخابات میں جایا جائے،مریم نواز

295

اسلام آباد: مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی کی قیادت سے کہتی ہوں کہ عمران کی ناکامیوں کا ٹوکرا اٹھانے کی بجائے فی الفور انتخابات میں جایا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ  عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کے لیے نواز لیگ کو دوتہائی اکثریت دی جائے موجودہ حکومت مخلوط حکومت ہے نواز لیگ اکیلے مشکل فیصلہ نہیں کر سکتی اس لیے ہمیں فوری انتخابات میں جانا چاہئے۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ نیب کیس کو جان بوجھ کو لٹکا رہا ہے اگر اپ کے پاس میرے خلاف ثبوت نہیں تو عدلیہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لے، نیب کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں میرے خلاف ثبوت ہیں رو مجھے سزا دیں نیب تاخیر کر رہا ہے تو میرے بطور شہری حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

مریم صفدر کا کہنا تھا کہ  نیب اگر ثبوت نہیں لاسکا تو اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے عمران خان کے پاس اپنی کارکردگی پر چار سیکنڈ بات نہیں کر سکتی، آج عمران خان اپنی ہی لائی مہنگائی پر پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں،عمران  نے ملک کی معیشت کو ائی سی یو میں پہنچا دیا آج آپ کو پریس کانفرنس کرتے شرم نہیں اتی اپ نے ڈالر کو 180 روپے پر پہنچا دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  معیشت تباہ ہر دی اج اپ مہنگائی کی بات کس منہ سے کرتے ہیں چار ماہ کی ہماری حکومت پر اج اپ مہنگائی کا واویلا کر رہے ہیں ان سے پوچھو کہ ادویات اٹے کی قمیتیں کیوں بڑھی تو کہتا ہے عالمی سازش ہوگئی لوگ جانتے ہیں کہ معیشت کو کس نے تباہ کر دیا جس صوبے کو دیکھوں فرح خانوں سے بھری ہوئی ہیں حکومت جاتے ہی پتہ چلا کہ پنجاب عثمان بزدار نہیں فرح گوگی بنی گالا کی ملکہ عالیہ کے کہنے پر چلاتی تھیں عمران کہتے ہیں مجھے نکالا تو میں خطرناک ہو جاوں گا۔