اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہئے۔
ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہیے۔
Govt says overseas Pakistani's should not be given right to vote because they live outside and don't know about ground situation in Pak. But the PM and key cabinet members go to London to take instructions from a person who lives outside Pakistan!!! #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 12, 2022
ان کا کہنا تھا کہاورسیز پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں اور پاکستان کی زمینی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے لیکن وزیراعظم اور کابینہ کے اہم ارکان پاکستان سے باہر رہنے والے شخص سے ہدایات لینے لندن جاتے ہیں۔