زرداری صاحب آپ کا گیم پلان قوم جان چکی ہے‘حلیم عادل

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا زرداری صاحب آپ کا گیم پلان قوم جان چکی ہے آپ کو دنیا مسٹر ٹین پرسٹ کے نام سے بھی جانتی ہے آپ لوگ صرف کرپشن کر سکتے ہیں ملک چلانا آپ کے بس کی بات نہیں۔ زرداری صاحب آپ ، میاں اور مولانا سے ملکر پاکستان کو کمزور کرنے لیے سازش میں شامل ہیں آپ لوگ انتخابی اصلاحات کے نام پر فری اینڈ فیئر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے آپ لوگ خوفزدہ ہیں نیب میں اصلاحات کے نام پر آپ لوگ اپنے کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں قوم آپ لوگوں کو من پسند قانون سازی کرنے نہیں دے گی۔