نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں

136

روم(جسارت نیوز)سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ روس کے اسلان کازبیکووچ کراٹسیف کو شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 34 سالہ سربین اسٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کراٹسیف کوشکست دے دی ۔