لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم بنجر،آسٹرٹروف ہٹا دی گئی

477
پشاور: لالہ یعقوب ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرٹروف ہٹانے کے بعد کا منظر،چھوٹی تصویر میں سید ظاہر شاہ میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں

پشاور(جسارت نیوز) پی ایچ ایف کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف ہٹانے اور نئے ٹرف نہ بچھانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالہ ایو ب ہاکی سٹیڈیم کے بیس کو جس طرح چھ ماہ توڑ پھوڑ کر رکھ کر چھوڑ دیا گیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر گندم کی بوائی ہونی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس بی کی پراگرس کا یہ حال ہے کہ ٹرف ابھی آیا بھی نہیں اور اگلے ماہ جون ہے پتہ نہیں کہ اگلے مالی سال میں ٹرف کیلئے فنڈز ہے یا نہیں پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم کے آسٹرو ٹرف کا بھی حال ایبٹ باد جیسا ہوگاہے جہاں پر کئی سالوں سے ٹرف نہیں بچھایا گیا انہوں نے کہاکہ چھ ماہ سے کسی نے اس گرائونڈ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ں- صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام منصوبہ بندی سے نہیں ہوتااب یہ کہیں گے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہیں اس کیلئے ریوائزڈ پی سی ون بنائیں گے اور یہ ٹرف کئی سالوں تک ایسے رہے گا .انہوں نے کہا کہ سا ت جنوری کو جب اس کو ہٹایا جارہا تھا تو میں نے انہیں کہا تھا کہ جب تک نیا ٹرف نہیں آتا اس وقت اسے ہٹایا نہیں جائے کیونکہ پھر بیس ہٹانا آسا ن ہے لیکن انہوں نے یہ بات نہیں مانی جس کی وجہ سے سب سے زیادہ کھلاڑی متاثر ہوئے ہیں ، یہ فٹ بال اور کرکٹ نہیں کہ بلا گھمایا یا لات مار دی ۔