ملتان (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ جنگ ہو کہ امن پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی بقا اور سا لمیت کے لیے ڈھیروں قربانیاں دی ہیں ،عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر ملک کے سکیورٹی اداروں بالخصوص افواج پاکستان کا بھرپور دفاع کریں۔ان خیالات کا اطہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔خواجہ محمد حسین نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اپنے ہی ملک کی حفاظت کرنے والی افواج پر بے جا تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے،ففتھ جنریشن وار کا پہلا اصول ہی عوام اور فوج کے درمیان دوری پیدا کرنا ہے۔