راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام آئی ٹی کانفرنس اور نمائش آئندہ ماہ منعقد ہو گی

234

اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آئی ٹی کانفرنس اور نمائش آئندہ ماہ منعقد ہو گی۔ صدر چیمبر ندیم رئوف نے بتایا کہ نمائش کا مقصد آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے سالانہ آئی ٹی کانفرنس جون میں منعقد کی جائے گی ۔کانفرنس کا مقصد بز نس کمیونٹی کو جدید رجحانات جیسے مصنوعی ذہانت،سے آگاہی اور تجارت کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرنس اور نمائش تین تا چار جون راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میںمنعقد ہو گی ۔