وفاقی حکومت کا مریم نواز کو وی آئی پی سیکورٹی دینے کا فیصلہ

226

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز کو سیکورٹی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ مریم نواز کو پولیس کی سیکورٹی کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی سیکورٹی بھی دی جائے گی۔