اداروں کوٹارگٹ کرنا ملک کے لیے تباہ کن ہے،شازیہ مری

178

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی عمران خان کی حکمت عملی ملک کے لیے تباہ کن ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی کوکسی صورت درست نہیں سمجھتی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کیا۔ وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان کی مخالفت کو ہتھیار بنارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم سیاسی انتقام لینے والوں میں سے نہیں ہیں،عمران خان سندھ آئیں اورکھل کر سیاست کریں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ اشتعال، نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔