سمندرپارپاکستانیوںکوووٹ کاحق دیناہوگا،شیخ رشید

231

راولپنڈی/اسلام آباد( آن لا ئن،صباح نیوز ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکنے پرعدالت جانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میںعدالت عظمیٰ کادروازہ کھٹ کھٹاؤں گااور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے عدالت عظمیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے تمام قرض ساڑھے 6 ارب روپے ملتا ہے سمندر پار پاکستانیوں نے ساڑھے5 ارب روپے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھیجے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عدالت عظمیٰ کے 3فیصلوں نے دیا سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق قانون سازی آئین اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں ہونے دیں گے۔علاوہ ازیںبیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک سے زائد پاسپورٹ کی منسوخی سے متعلق حکومت کے حالیہ فیصلے پر وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔