الیکشن کمیشن میں منحرف اراکین کاریفرنس مسترد،پی ٹی آئی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 

455

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر  اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس مسترد کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے

کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،الیکشن کمیشنر کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے،الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کا ریفرنس مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متوقع تھا،

یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے،الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،الیکشن کمیشنر کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے،جو پارٹی سے لوٹے ہوئے،الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ

وہ آپ کا حصہ ہی ہیں،یہ سارے لوٹے اپنے حلقوں میں نواز شریف کی تصاویر لگاتے پھر رہے ہیں ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ احمقانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی اور یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے۔