ہندوستان سے تجارت کرنا5اگست کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے،شیخ رشید

532

راوالپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل 35۔Aاور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیاکہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ آف پاکستان جائوں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا اور ساری دنیا میں اورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔