سائوتھ ایشین جونیئر کریڈٹ ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ، پاکستان کا سلور میڈل

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالدیپ میں جاری چمپیئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں قومی انڈر 15کھلاڑیوں کوبھارت کے ہاتھوں 3-0 سے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستانی ٹیم کے حصے میں سلور میڈل آیا ،اس سے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی سمیٹی۔ٹیم ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد احمد نے بنگلا دیش کے عبدالحسیب کو تین ایک سیٹ سے مات دی۔