ٹھٹھہ: جنگشاہی کے باسیوں اور صحافیوں کی ڈی ایس ریلوے سے ملاقات

278

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جنگشاہی شہر کے باسی اور مقامی صحافیوں عبدالرؤف بروہی، محمد جمن جوکھیو، رانا محمد اقبال، سابق نائب ناظم محمد عباس بروہی، سابق اسسٹنٹ مختارکار صادق علی بروہی، سابق کائونسلر عبدالمجید جاکھرو اور دیگر جنگشاہی ریلوے اسٹیشن کے دورے پر آئے محکمہ ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈی ایس ریلوے کاشف رشید یوسفانی سے ملاقات کرکے درپیش مسائل کے بابت آگاہی دیتے ہوے کہا کہ جنگشاہی ریلوے اسٹیشن ہر بولان میل کا اسٹاپ ختم کرنے سے جنگشاہی، کوٹری، سہون شریف، دادو، لاڑکانہ، کوئٹہ، سبی جانے کے لیے ٹھٹھہ شہر سے وین اور بسوں کے ذریعے جانا پڑتا ہے جس سے زیادہ ٹائم اور خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے جس کے لیے بولان میل کی اپ اور ڈائون لائن میں اسٹاپ بحال کیا جائے، جنگشاہی ریلوے کراسنگ والی پھاٹک پر جنگلے ( گرل ) لگا کر دیے جائیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جائے، شاہ لطیف اور مہران ایکسپریس کے کرائے پر نظر ثانی کی جائے، ریلوے اسٹیشن جنگشاہی پر مسافروں کے لیے پانی، واش روم اور مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بینچوں کا بندوبست کرکے مسافروں کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات مہیا کریں۔ بولان میل کا اسٹاپ بحال کرکے یہاں کے مکینوں کو کراچی سے کوئٹہ سبی اور دیگر شہروں تک پہنچنے کے لیے عوام کو پریشانی سے بچایا جائے۔