خلاف قانون لانگ مارچ نہیں کر نے دینگے،رانا ثناء اللہ

336
خلاف قانون لانگ مارچ نہیں کر نے دینگے،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ممبرقومی اسمبلی وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ خاں نے کہاہے کہ عمران خان کو لانے والے بھی تنگ آچکے تھے ،

تحریک انصاف ملک میں افراتفری چاہتی ،خلاف قانون لانگ مارچ نہیں کر نے دینگے، پرامن لانگ مارچ کو اسلام آباد میں خود ویلکم کروں گا،

شیخ رشید نے اپنا بیان خونی مارچ والا واپس نہ لیا تو میں اس لال حویلی سے باہر نہیں آنے دوگا, کوئی امریکی سازش نہیں،عمران نیازی نے احتساب سے بچنے کے لیے امریکہ کا بیانیہ بنایا, ہم نے حکومت اس لیے لی کہ ملک کا مزید بیڑہ غرق نہ ہو،

ملک کی بہتری کیلئے اگلا بجٹ پیش کرنا پڑے گا ،عمران نیازی نے اپنی اے ٹی ایم کو کھاد کے پرمٹ دے کرنواز ، گندم کی درآمد نہ کی تو ملک قحط کا خدشہ ہے ،

`آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ امین پور بنگلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو 90 دن میں الیکشن کروانے کا خط لکھا جبکہ ا لیکشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ 7 ماہ سے پہلے الیکشن ممکن نہیں۔

عمران خان کہتا ہے آزادی کی تحریک دوبارہ شروع کریں گے۔ اس کو کوئی بتائے کہ ہم 75 سال سے آزاداور ایٹمی پاور ہیں۔ ہم صرف 7 ماہ کی پالیسی نہیں بنا سکتے۔

ہم اس وقت پورے ملک میں ڈھونڈ رہے ہیں کہ کوئی ان کا کوئی منصوبہ مل جائے جس کا افتتاح کر دیں۔ ان کی چار سالہ حکومت نے صرف لوگوں کو بدتمیزی سکھائی ہے۔ سابقہ حکومت کی نااہلی، نالائقی کے باعث ڈالر 185 سے بڑھ گیا ہے۔

اگر ڈالر 200 روپے تک چلا گیا تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ ہماری پوری کوشش ہے ڈالر کو بڑھنے سے روکیں ، عمران نیازی نے اپنی اے ٹی ایم کو کھاد کے پرمٹ دے کرنواز ، تین ملین میٹر ٹن گندم در آمد کرنے جا رہے ہیں اگر گندم درآ مد نہ کی تو ملک قحط کا خدشہ ہے ،

ملک کی بہتری کیلئے اگلا بجٹ ہمیں پیش کرنا پڑے گا انہوں نے ایک بار پھر شیخ رشید کو کہا کہ اپنا خونی لانگ مارچ کا بیان واپس لو.پی ٹی آئی کو قانون کے خلاف لانگ مارچ نہیں کرنے دیں گے،

شیخ رشید کو لال حویلی سے باہر نہیں آنے دوں گا بلکہ انہیں حویلی کے باہر باندھ دوں گا، ہم بجٹ میں قلیل مدت کے ترقیاتی منصوبے بنائیں گے،

انہوں نے کہا کہ کوئی امریکی سازش نہیں نہوں نے کہا کہ امریکہ نے کہا تھا بزدار کو وزیراعلی بناؤ؟فرح خان کے گھر پولیس کی نفری رکھنے کا امریکہ نے کہا تھا؟انہوں نے صرف احتساب سے بچنے کے لیے امریکہ کا بیانیہ اپنایا۔