امام الحق انٹر نیشنل کرکٹ میں بیٹنگ پرفارمنس سے مطمئن

582

لاہور(جسارت نیوز)قومی شاہینوں نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد مستقبل میں بھی اپنی سرزمین کو انٹر نیشنل کرکٹ سے آباد رکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔قومی اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز سے تجربے میں اضافہ اور کھیل کے بارے میں کافی سیکھنے کو ملا۔ پی سی بی کے یو ٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کینگروز کیخلاف میچز آسان ثابت نہیں ہوئے اور اچھی کرکٹ کھیلی گئی اور بطور کھلاڑی مسلسل دبا کا شکار ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔