دادو ،گورنمنٹ کنٹریکٹر کااجلاس،نئے عہدیداران منتخب

246

دادو (نمائندہ جسارت) جیم خانہ کلب دادو میں گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع دادو کا اجلاس صوبائی صدر دوست علی رند کے زیر صدارت منعقد ہوا جہاں پر صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر علی میمن، فنانس سیکرٹری محمد زاہد آرائیں اور پریس سیکرٹری میر حسن لوند نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع دادو کے لیے متفقہ طور پر نئے عہدیداران منتخب کیے گئے جس میں ضلع صدر نیاز حسین پنہور، سینئر نائب صدر حبدار علی بھنڈ، نائب صدر گل محمد چنا، نائب صدر 2 محمد ایوب شاہانی، جنرل سیکرٹری احمد ملاح، ڈپٹی سیکرٹری اصغر ابڑو، فنانس سیکرٹری سجن مگسی، انفارمیشن سیکرٹری الطاف پنہوراور آفس سیکرٹری ندیم کورائی منتخب ہو ئے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں منیر میمن، شبیر احمد چنا، علی نواز پنہور بھی منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر صوبائی ونو منتخب عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے یوئے کہاکہ تنظیم کا مقصد ضلع میں پروفیشنل کنٹریکٹر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ان سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں گورنمنٹ کنٹریکٹرکے تمام مسائل مل جل کر حل کرنے کیلیے جدوجہد کی جائے گی اور ٹھیکیداروں کو انجینئرز اور بیوروکریٹس کی ناجائز فرمائشوں اور بلیک میلنگ سے نکال کر اپنی روزی روٹی کے ساتھ ضلع دادو کے ترقی کے لیے کام کریں گے۔