جماعت اسلامی سکھر کی پی پی رہنماحاجی انور علی خان مہر کی وفات پر اظہار تعزیت

324

سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جھکرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے پی پی پی کے رہنما سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی انور علی خان مہر کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے تماچانی میں مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور مرحوم کے صاحبزداوں ویرم مہر اور شاہنوازمہر سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی،اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، آمین ۔ اس موقع پر الحاج غوث بخش مہرممبر قومی اسمبلی،عارف خان مہر ،شہر یارمھر ممبر صوبائی اسمبلی،امیر بخش مہر،میر عبدالرحمن مینگل ودیگر سیاسی سماجی رہنما بھی موجود تھے۔