اداروںکے خلاف بدگوئی برداشت نہیں،مریم اورنگزیب

281

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے اداروں کے خلاف بات بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پر جتنی چاہیں تنقید کریں لیکن ریاست پر کوئی حرف نہیں آناچاہیے، آزادی اظہار کے ساتھ ہمارے اوپر ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے۔ عمران خان سے جب ادارے اور الیکشن کمیشن سوال پوچھیں تو انہیں گالی دے دیتے ہیں، آئین کی حفاظت کے لیے عدالتیں کھلیں تو وہ انہیں گالیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ قوم کے بچوں کی تربیت کر رہا ہوں، گالی اور تہمت سے بات شروع کرنے والا بچوں کی کیاتربیت کرے گا؟ عمران خان نے کسی مخالف پر ہیروئن کے پرچے بنائے کسی پر کرپشن کے الزامات لگائے، خوداپنی کارکردگی صفر رہی،انہوںنے لوگوں کو بے روزگار کیا بہتان طرازی اور غلاظت اُگلی۔