حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیل کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا 

321

لاہور: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیل کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے 5 رکنی فل بینچ تشکیل دیا ہے،

جسٹس صداقت علی خان 5 رکنی فل بینچ کے سربراہ ہوں گے۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے

کہ حمزہ شہباز سے حلف کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے چیلنج کیا ہے۔