صدرمملکت پاکستان تحریک انصاف کے آلہ کار بن گئے ہیں، شہباز شریف 

293

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو پاکستان تحریک انصاف کا آلہ کار قرار دیدیا ۔اپنے  ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے آلہ کار بن گئے ہیں، صدر نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن بھی دائر کی جا سکتی ہے لیکن ہم نے آئینی پٹیشن کے معاملے پر صبر وتحمل کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ روس سے معاہدوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ   

پچھلے وزیراعظم نے روس سے سستے تیل اور گیس کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، ہمیں معاہدے کا کوئی کاغذ نہیں ملاتحریک انصاف کا کام تو جھوٹ بولنا ہے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آٹے پر سبسڈی دے ورنہ ہم دیں گے ،

ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے ملک کے وقار کی خاطر امریکا کو ایبسولیوٹلی ناٹ نہیں کہا بلکہ طریقے سے کلنٹن کو جواب دیا،  امریکا سپر پاور ہے اس سے بگاڑ نہیں سکتے ۔