مولانا فضل الرحمن کا کراچی میں تاریخ ساز جلسے کا اعلان

289

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے 19 مئی جمعرات کو مزار قائد پر تاریخ ساز جلسہ عام کا اعلان کردیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جے یوآئی کراچی کے تمام اضلاع کے ذمے داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان جلسہ عام کی کامیابی کیلیے آج سے ہی بھرپور تیاریوں کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام شہر قائد میں عوامی اجتماعات کا ریکارڈ توڑے گی، انہوں نے کہا کہ مغربی استعمار کے ایجنڈے کو فروغ دینے والے اسلامی شعائر اور تہذیب پر حملہ آور ہیں ان کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص کی بقاء کیلیے قوم کو نکلنا ہوگا۔