اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ نااہل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ٹولہ جب تک حکومت میں رہے گا معیشت کا بیڑا غرق کرے گا اور ساتھ ہی ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے، امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا اور ہر قدم ملک پر بھاری پڑ رہا ہے۔ مہنگائی میں کمی کا دعویٰ بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی دولت واپس نکلوانے والی بڑھکوں جیسا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیاور وزیر اعظم کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دینے جیسی شعبدہ بازیاں کررہے ہیں۔