سکھر: جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاآغاز

210

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لینے کے سلسلہ میں تیاریوں کاآغاز کر دیا ہے، بلدیاتی الیکشن UC 2,6,7 جیئے شاہ ٹاؤن میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جانے کے حوالے سے جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھرپور مکمل پینلز کے ساتھ حصہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری حزب اللہ جکھرو، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ،روشن علی تنیو ،استاد شبیر میرانی،سجاد علی بھٹو،محمد صالح لاشاری،زمان میرانی ،حافظ روشن لاشاری، مرتضی ڈھر ودیگر شریک ہوئے ، امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری نے جماعت اسلامی کے اہم امید وار وارڈ 8 میونسپل کمیٹی روہڑی محمد رفیق ابڑو کو انتخابی فارم دیے۔انہوں نے روہڑی میں گوٹھ عبدالرزاق کھوسہ یونین کونسل 26 وارڈ 3 اور میونسپل کمیٹی روھڑی وارڈ 11 کے فارم وصول امیدواروں کو انتخابی فارم دیے۔