نا اہل پارٹیوں کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے ملک پر مسلط ہیں، سراج الحق

345
vision

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ  نا اہل پارٹیوں کی سیاسی مثلث کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے ملک پر مسلط ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی ناکافی ہے،آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے ختم کرنے ہونگے۔

سراج الحق نے کہا کہ  تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں ایک ہی چھتری کے نیچے پرو

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ  نا اہل پارٹیوں کی سیاسی مثلث کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے ملک پر مسلط ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی ناکافی ہے،آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے ختم کرنے ہونگے۔

ان چڑھیں، عوام کو چاہیے کہ حکمران اشرافیہ کو مسترد کر کے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے،عوام پیپلز پارٹی، ن لیگ کو بار بار دیکھ چکی، پی ٹی آئی نے بھی مسائل میں مزید اضافہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو دوبارہ موقع دینا بے وقوفی ہو گی،حکومت انتخابی ریفارمز کے بعد جلد از جلد الیکشن کے انعقاد کا بندوبست کرے،  ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہی ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں مزید سودی نظام برداشت نہیں کرینگے، جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔