جماعت اسلامی کا فیصل آباد میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہارتشویش

340
قومی اسمبلی : جماعت اسلامی کے رکن نے حکومت کو مرکب شکن جبین قرار دیدیا

فیصل آباد:جماعت اسلامی کے راہنماﺅںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،انجینئرعظیم رندھاوا،میاںطاہرایوب نے شہرمیں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطرپر بھی چوروں اور ڈکیتوں نے عوام کی جان نہیں چھوڑی۔

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکارہو رہے ہیں ۔ عوام نے اگر از خود چوروں اور ڈاکوﺅں کا مقابلہ شروع کر دیا تو یہ کسی بڑے حادثہ کا سبب ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ترقیاتی اور اقتصادی طور پر بحرانوں کی زد میں آ چکا ہے مگر ارکان اسمبلی خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں ۔

وفاقی وزیرداخلہ کی شہرسے نمائندگی کے باوجود شہری اپنی عزت،جان و مال اور کارو بار سے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،بیروزگاری اور معاشی بحران کے شکار شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ذہنی امراض میں مبتلاکیاجا رہا ہے،

عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو بھی غیرمحفوظ ہوچکے ہیں۔فیصل آباد کے شہری چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا جس قدر شکار ہورہے ہیںاس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ فوری طور اس امن و امان کی بحالی پر توجہ دی جائے اور شہریوں کی عزت اورجان و مال کو کو تحفظ فراہم کیا جائے ،شہر میں جرائم کنٹرول پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہریوں کو اپنی حفاظت آپ کرنے کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے۔