کوئٹہ: فائرنگ کر کے باپ، بیٹا قتل کر دیے گئے

236

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) فائرنگ کے واقعہ میں باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا،ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کو ئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے غلام حیدر اور اس کے بیٹے غلام علی کو قتل کردیا ، جبکہ دوسرا بیٹا محمد رضا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق افراد رند قبیلہ سے تعلق ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش ا ٓیا ہے ، دونوں خاندانوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔