عدالت عالیہ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

280

راولپنڈی (صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت عالیہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پارکنگ پلازہ کا معاہدہ
طے ہوا، رقم مختص کی گئی، جب سڑکیں بلاک تھیں اور ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے تھے تو اداروں نے کیا کیا؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارکنگ پلازہ پر معاہدہ ہوا، اس بارے میں ٹی ایم اے کو معلوم بھی ہے۔ عدالت نے کہا کہ غریب عوام کا پیسہ ہے، اس کو ضائع مت کریں، ٹی ایم اے کے لیے کھڑے نہ ہوں، پاکستان کے لیے کھڑے ہوں۔ جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ پتا نہیں قوم کا ضمیر کب جاگے گا، سانحہ مری کیس کلوز کر رہا ہوں، جس کا فیصلہ جلد سنائوں گا۔