ایشیاءکپ کی تیاری کے لئے 24 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا

315

قومی ہاکی کیمپ 9 مئی کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا جوکہ 2 جون تک جاری رہے گا. اولمپین خواجہ جنید کیمپ مینجر،سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ اجمل خان لودھی اولمپیئن وسیم احمد ,اولیمپیئن سمیر حسین اسسٹنٹ کوچ عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپنگ کوچ , ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ ذمہ داریاں نبھائیں گے.

جبکہ جن 24 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوایا گیا ہے ان میں عبداللہ اشتیاق گول کیپر(ماڑی پیٹرولیم) اکمل حسین گول کیپر (واپڈا) مبشر علی(واپڈا) ,عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک) , ابوبکر محمود(نیشنل بینک) محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)محمد حماد انجم(واپڈا) ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم) رضوان علی( پاک فضائیہ) , عبدالمنان (سوئی سدرن) عمر بھٹہ (واپڈا) , رانا عبدالوحید(واپڈا) , غضنفر علی (ماڑی ہیٹرولیم) , محمد سلمان(واپڈا) ,رومان خان(واپڈا) , معین شکیل (واپڈا) , علی شان(سوئی سدرن) جنید منظور(نیشنل بینک)اعجاز احمد(واپڈا) عبدالحنان شاہد (واپڈا) ,احمد ندیم (ماڑی پیٹرولیم) ,نوہیز زاہد (نیشنل بینک) , رانا سہیل ریاض (سوئی سدرن) اور منیب الرحمن گول کیپر(سوئی سدرن) شامل ہیں.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کلر، وائٹس شرٹس اور ضروری سامان کے ہمراہ کیمپ مینجر اولمپین خواجہ جنید کو 9 مئی ، سہہ پہر تک رپورٹ کریں۔مزکورہ قومی تربیتی کیمپ ایشیاء کپ جکارتہ کامن ویلتھ برمنگھم اور کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ اس سال چائینہ میں ہونے والے ایشین گیمز کروونا خدشات کے باعث ملتوی کردیئے گئے آئندہ ایشین گیمز ٘2025 میں منعقد کیے جائینگے .