وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر سے لاہورواپس پہنچ گئے

362

لاہور:پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز شریف قطر کے دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے قطر گئے تھے، حمزہ شہباز عید کے دوسرے دن دوحہ گئے تھے جہاں انہوں نے ساڑھے 3 سال بعد اپنی والدہ سے ملاقات کی تھی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک رہے اور صوبے کے معاملات دیکھتے اور حکام کو ہدایت کرتے رہے۔