کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین کی جانب سے ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ گیمز 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں شیڈول تھے۔کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اتھلیٹس کے مختلف کیمپس اسلام آباد، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں جاری ہیں۔اولمپک کونسل آف ایشیا نے بھی ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان او سی اے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے گیمز میں شرکاء کی تعداد اور کورونا وبا کی صورتحال کی بنیاد پر گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کرکے 2025 میں اس کی میزبانی تاشقید کو سونپ دی گئی ہے۔دوسر ی طرف اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا، گیمز میں شرکا کی تعداد اور وبا کی صورتحال کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔او سی اے کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونیوالے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا جب کہ ایشین یوتھ گیمز 2021 کو پہلے ہی ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا تھا، اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔