اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جو کہ عوام کیلیے ایک ریلیف ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو کیش کریڈٹ کے حوالے سے سہولیات دینے کی ہدایت بھی جاری کیں۔