شاہ محمود کی اہلیہ پر 10لاکھ 19ہزارانکم ٹیکس عاید، نوٹس جاری

159

لاہور (نمائندہ جسارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی پر 10 لاکھ 19 ہزار 500 روپے انکم ٹیکس عاید کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2016ء میں 50 لاکھ روپے سے زاید مالیت کی ایک او ڈی گاڑی خریدی جو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے دفاتر میں مہرین قریشی ہی کے نام سے رجسٹر ہے مگر مہرین قریشی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں مذکورہ گاڑی کو ایف بی آر سے چھپائے رکھا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ نوٹسز بھیجے لیکن مہرین قریشی نے ان نوٹسز پر کوئی جواب داخل نہیں کروایا۔