گھارو: آل پاکستان مری اتحاد کی پاک فوج کی حمایت میں ریلی

318

گھارو(نمائندہ جسارت)ملکی اداروں اور پاک فوج کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے خلاف آل پاکستان مری اتحاد کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مقامی تنظیموں کے سربراہان مولوی محمد قاسم چانڈیو، رضا محمد مری، نظیر خانیو،صالح خانیو، اشرف ملاح، سکندر چانڈیو نے بھی شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ملوک مری رضا محمد مری کررہے تھے، شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پاکستانی جھنڈے اُٹھا کر پورے شہر کا گشت کیا اور پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہا کہ پاک فوج پاکستان کی آن بان اور شان ہے جبکہ ایک بیرونی سازش کے تحت پاکستان کی شان کو سوشل میڈیا اور فیس بک پر گندا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں جو خود کو عوام کا ہمدرد بتانے کا ڈھونگ رچارہے ہیں ان کی فنڈنگ کہاں سے اور کون کررہا ہے؟ ایک اس مہم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے ہم اس کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور انہیں باور کرتے ہیں کہ وہ ہماری پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بکواس بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا جواب ہم بھی دینا چانتے ہیں لیکن ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیںگے اور نا ہی ہم اس سازش کو کامیاب ہونے دیں گے۔