تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ مکمل کرکے صبح پانچ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی، اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کیلئے دورہ یورپ نہایت مفید رہا، کھلاڑیوں نے یورپین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا،
ان تجربات کی روشنی میں قومی ٹیم ایشیاء کپ میں پرفارم کرے گی.دورہ یورپ کے دوران قومی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنیدہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمدڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچرگول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود تھے.
واضع رہے پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے دوران پانچ میچز کھیلے،پہلے دو میچز کی سیریز ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہالینڈ کے ساتھ کھیلی جس میں پہلے میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا ,دوسرے میچ میں ہالینڈ نے قومی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی،تیسرا میچ قومی ٹیم نے ورلڈ چیمپیئن بیلجیئم کے ساتھ کھیلا
جو کہ بیلجیئم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا،بعد ازاں قومی ہاکی ٹیم اسپین کے شہر بارسلونا پہنچی.اسپینش ٹیم سے دو میچز کی سیریز کھیلی.پہلے میچ میں پاکستان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا جبکہ دوسرا میچ اسپینش ٹیم نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا. مجموعی طور پر قومی ہاکی ٹیم نے پانچ میچز کھیلے،پانچ میچز میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی