عمران خان نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،شازیہ مری

201

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ عمران خان نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، وہ ذہنی کیفیت میں مبتلا ہوچکے ہیں ،ان کو اپنا علاج کرانا چاہیے، عمران خان بتائیں کہ ان کی ایسی کونسی مجبوری ہے کہ وہ فرح گوگی کو بچانے نکلے ہیں۔ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ، ہر ایک کو انتظار کرنا چاہیے،پچھلے ساڑھے تین برسوں میں جو حکومت تھی انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ انکا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔وہ حیدرآباد ٹول پلازہ پر میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں ۔ شازیہ مری کا مٹیاری جاتے ہوئے حیدرآباد ٹول پلازہ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی مگر عمران خان کہتا تھا کہ میں ملک میں آلو اور ٹماٹر دیکھنے یا ان کے دام طے کرنے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنا ہوں، پچھلی حکومت نہ صرف نااہل تھی بلکہ کے بے حس حکومت تھی عمران نیازی کی حکومت نے کبھی بھی عوام کے مسائل کو تسلیم نہیں کیا ۔