وزیرخارجہ بلاول کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کا فون

231

دبئی( آن لائن ) وزیرخارجہ بلاول زرداری کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کا فون، ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاؤش اولو نے چیئرمین بلاول زرداری کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی، انہوں نے وزیرخارجہ بلاول زرداری کو عیدالفطر کی بھی مبارک باد دی۔ بلاول زرداری اور ان کے ترکی ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرخارجہ نے ترکی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر اپنے ہم منصب میولود چاؤش اولو کا شکریہ ادا کیا اور پاک ترکی سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر بھی اتفاق کیا ۔