قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی

562

بارسلونا(جسارت نیوز)ایف آئی ایچ کے سابق صدر لیونڈرو نیگرے نے ٹیم منیجر خواجہ جنید ,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑیوں سے ملاقات کی. انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو انکے ہوم گراؤنڈ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کوچز کی زیر نگرانی قومی ہاکی ٹیم کی ٹریننگ خوش آئند ہے.جس سے کھلاڑیوں کو پرفارمنس بہتر کرنے میں فوائد حاصل ہونگے.اس دوران ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں نے سابق ایف آئی ایچ صدر کا شکریہ ادا کیا.جنہوں نے دوران دورہ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ قومی ہاکی ٹیم آج 2 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اسپینش ٹیم کے ساتھ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین اور معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد نے عید کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات بھی دیے. ۔ قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا میں نماز عید کے بعد ٹریننگ کا آغاز کردیا . ٹریننگ سے قبل قومی ٹیم سیلیکٹر اولمپیئن کلیم اللہ, منیجر اولمپیئن خواجہ جنید اور ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین آپس میں تبادلہ خیال کیا۔ اولمپیئن ریحان بٹ قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے حوالے سے مفصل گفتگو کرتے ہوئے. کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو یورپ جیسے ممالک میں جو موقع ملا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیںَ پاکستان ہاکی ٹیم نے نماز عید بارسلونا کی مقامی مسجد میں ادا کی.بعد ازاں ٹیم آفیشلز و کھلایوں اور مقامی کمیونٹی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور ایک دوسرے کیساتھ گھل مل گئے.قومی ہاکی ٹیم جو کہ دورہ یورپ کے آخری مرحلے میں اسپین کے شہر بارسلونا میں موجود ہے۔ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید ,ہیڈ کوچ سیگفر ائیڈا یکمین,معاون کوچ وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈ یف اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی اس موقع پر موجودتھے۔