بریڈا (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے دوران اسپین کیلئے روانہ ہوگئی ،جہاں اسپینش ٹیم سے 3 مئی اور 4 مئی کو دو میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس حوالے سے ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید نے کہا کہ الحمداللہ دورہ یورپ کے دوران کھلاڑیوں نے ہالینڈ اور ورلڈ چمپیئن بلجیم کیساتھ کھیل کر تجربات حاصل کیے ہیں، ان تجربات کی روشنی میں کھلاڑی ایشیاء کپ میں بھرپور انداز میں پرفارم کریں گے.انشاء اللہ قومی ہاکی ٹیم اسپینش ٹیم کے ساتھ بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی. دورہ یورپ سے قومی ہاکی ٹیم کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا.قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید ,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈایکمین,معاون کوچ وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود ہیں۔