حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت قرار

133

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری سے متعلق فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔عدالت عالیہ میں حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔قبل ازیں رجسٹرار آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہ لگانے پر اعتراض لگایا تھا، پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کیس کو بطور اعتراض کیس فکس کرنے کی استدعا کی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بنیادی اصول ہے کہ کسی کے خلاف حکم دینا ہے تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے، ہماری کوشش تھی کہ حلف لینے سے پہلے کیس سنا جاتا لیکن اب سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا، اب حمزہ شہباز حلف اٹھا چکے ہیں۔ فاضل عدالت نے استفسارکیا آپ کا پہلے دونوںعدالتی احکامات پر کیا اعتراض ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ پارلیمنٹ کے معاملے میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ۔