کوئٹہ(نمائندہ جسارت )کوئٹہ سے بھی عید اسپیشل ٹرین روانہ ہو گئی، 10بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین میں مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مقیم ملک کے دوسرے شہروں کے باشندے عید اپنے گھروں میں منانے کے لیے اسپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ ہو گئے۔10بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین میں 6سو سے زاہد مسافر سفر کر رہے ہیں جوٹرین جیکب آباد، سکھر،صادق آباد اور لاہور سے ہوتی ہوئی آج راولپنڈی پہنچے گی۔مسافروں کا کہنا تھا کہ عید کا مزہ توپیاروں کے ساتھ عید منانے میں ہی ہے۔